Like Us On Facebook Page

LightBlog

Breaking

Tuesday, October 30, 2018

چاند دو ٹکڑے کیا - حبیب بن مالک کے مسلمان ہونے کا واقعہ



انکا نام حبیب بن مالک تھا- وہ یمن کے بہت بڑے سردار تھے
ابوجہل نے پیغام بھیجا کہ حبیب محمدﷺ نے فلاں تاریخ کو چاند کے دو ٹکڑے کرنے ہیں تم یہاں آ جاؤ، چاند کو دیکھنا وہ دو ٹوٹے ہوتا ہے یا نہیں۔ چناچہ حبیب بن مالک نے رخت سفر باندھا اور کوہ ابو قیس پر پہنچ گیے جہاں کفار نے مطالبہ کر دیا تھا کہ :
" آسمانی معجزہ یہاں دکھاؤ یا چاند کو دو ٹکڑے کرو "


میرے آقا محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور چاند دو ٹکڑے کر دیا، اور واپس تشریف لے گئے ...!
(خصایص الکبری میں موجود ہے کہ ڈیڑھ گھنٹہ تک چاند دو ٹکڑے رہا)

حبيب بن مالک یہ دیکھ کر حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لے آئے اور بولے :
"یہ سب ٹھیک ہے لیکن بتائیں میرے دل کو کیا دکھ ہے ...؟"

آپﷺ نے فرمایا :
" تیری ایک ہی بیٹی ہے جسکا نام سطیحہ ہے وہ اندھی، لولی، لنگڑی، بہری اور گونگی ہے. تجھے اسکا دکھ ہی اندر سے کھائے جا رہا ہے، جاو اللہ تعالی نے اس کو شفا دے دی ہے ... "

حبیب یہ سنتے ہی دوڑ کر اپنے گھر آئے تو انکی بیٹی سطیحہ نے کلمہ پڑھتے دروازہ کھولا - حبیب نے پوچھا کہ :
" سطیحہ تجھے یہ کلمہ کس نے سکھایا "

تو اس نے حضور اکرمﷺ کا سارا حلیہ بتایا اور بولی :
" اے ابا! وہ آئے، مجھے زیارت بخشی اور دعا فرمائی اور مجھے کلمہ طیبہ بھی پڑھا گئے ... "

حبیب واپس گیے اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیے نہ صرف مسلمان ہوئے، بلکہ اسلام کی خدمت میں بھی پیش پیش رہے ...

(بحوالہ خصایص الکبری، بحوالہ شرح قصیدہ بردہ خرپوتی، بحوالہ معجزات مصطفے، صلو علی الحبیب صلی اللہ تعالی علی محمدﷺ )

دوستوں چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کے اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو ....!

No comments:

Post a Comment