Like Us On Facebook Page

LightBlog

Breaking

Thursday, December 20, 2018

یا رسول اللہ ﷺ "میں امیر بننا چاہتا ہوں۔"


یا رسول اللہ ﷺ "میں امیر بننا چاہتا ہوں۔"


ایک مرتبہ ایک بدو حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا، "یا رسول اللہﷺ۔۔! میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔۔۔؟"
آپﷺ کی طرف سے اجازت ملنے پر اُس نے جو گفتگو کی وہ بلا شبہ ہم سب کیلئے بھی مشعلِ راہ بن سکتی ہے، آئیے ہم سب بھی ملاحظہ فرماتے ہیں، اور اپنا اپنا محاسبہ کرتے ہیں۔
اُس نے عرض کیا: "میں امیر بننا چاہتا ہوں۔"
آپﷺ نے فرمایا: "قناعت اختیار کرو، امیر بن جاؤ گے۔"
عرض کیا: "عزت والا بننا چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو، عزت دار بن جاؤ گے۔"
عرض کیا: "عادل بننا چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، دوسروں کیلئے بھی وہ پسند کرو۔"
عرض کیا: "طاقتور بننا چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "اللہ پر توکل کرو۔"
عرض کیا: "اللہ کے دربار میں خاص درجہ چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "کثرت سے ذِکرِ خدا کیا کرو۔"
عرض کیا: "روزی کی کشادگی چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "ہمیشہ باوضو رہا کرو۔"
عرض کیا: "دُعا کی قبولیت چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "حرام نہ کھاؤ۔"
عرض کیا: "ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "اخلاق اچھا کرو۔"
عرض کیا: "گناہوں میں کمی چاہتا ہوں۔"
فرمایا: "کثرت سے استغفار کیا کرو۔"

No comments:

Post a Comment