Like Us On Facebook Page

LightBlog

Breaking

Wednesday, December 26, 2018

روضہ رسولﷺ کے اندر کی چادر مبارک کی زیارت کی سعادت

loading...




روضہ رسولﷺ کے اندر کی چادر مبارک کی زیارت کی سعادت


مدینہ منورہ کے فضائل و مناقب بے شمار ہیں

اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک اس کا بلند مقام و مرتبہ ہے ، مدینہ منورہ کی فضیلت کیلئے یہی کافی ہے کہ وہ تمام نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مسکن و مدفن ہے اسی پاک و مبارک سرزمین سے دین اسلام دنیا کے کونے کونے تک پھیلا ، اس شہر کو طیبہ اور طابہ ( یعنی پاکیزگی کا مرکز ) بھی کہتے ہیں ، اس میں اعمال کا ثواب کئی گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری زبان مبارک سے مدینہ منورہ کے فضائل کے متعلق حدیث مبارک ہے کہ ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرتے ہوئے فرمایا ائے اللہ مدینہ کی محبت ہمارے دلوں میں مکہ کی محبت سے بھی بڑھادے ، ( صحیح بخاری ) حضرت أنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یا اللہ مکہ کو تونے جتنی برکت عطا فرمائی ہے مدینہ کو اس سے دوگنی برکت عطا فرما ، (صحیح بخاری )

No comments:

Post a Comment