loading...
حامیم لا ینصرون اور میری کہانی
میرے گھر کے حالات بہت زیادہ خراب تھے اور میں اس وقت کوئی کام بھی نہیں کرتا تھا اسی دوران میرے بڑے بھائی نے بھابھی کو طلاق دے دی بھابی کے گھر والے سیاسی تنظیم میں اور ان کے ایک بہت قریبی رشتہ دار ہائیکورٹ میں بھی تھے بھابھی کے گھر والوں نے دھمکیاں دینا شروع کردی میں بہت پریشان تھا تو میں نے لاہور فون کر کے انسان کو سارے حالات بتائے کہ حکیم صاحب کو میرے گھر کے حالات بتا دیں اور دعا کے لئے بولدی انصاری صاحب نے مجھ سے کہا کہ آپ دوبارہ ایک گھنٹے بعد فون کر لینا
میں نے دوبارہ فون کیا تو انصاری صاحب نے بتایا کہ حکیم صاحب نے فرمایا ہے کہ حامیم لا ینصرون کثرت سکثرت سے وضو بے وضو پڑھیں اور سارے گھر والے بھی پڑھیں میں نے بہت یقین سے پڑھنا شروع کردیا تھوڑی دیر میں روڈ پر گیا بھائی کے سسرال والوں میں سے ایک بندہ ہمارے علاقے کے تنظیمی ذمہ دار سے ہماری گلی کی طرف اشارہ کرکے کچھ بول رہا تھا میں اس کو دیکھتے ہوئے وہاں سے گزر گیا پھر جب مغرب کے بعد وہ لوگ آئے تو میں ڈر رہا تھا کہ کوئی بڑا مسئلہ نہ ہو لیکن تھوڑی دیر میں میں نے خود سنا کے وہ لوگ آپس میں کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو بھول رہے ہیں کہ یہاں ٹرائی کرنا ٹھیک نہیں ان لوگوں نے ہمیں گھیر ہوا ہے اگر ہم کچھ کریں گے تو ہم لوگوں کو نقصان ہوگا جب کہ ہماری طرف سے کوئی منصوبہ بندی بھی نہیں کی گئی تھی لیکن اللہ کے نام کی برکت سے وہ لوگ خاموشی سے سامان لے کر چلے گئے
No comments:
Post a Comment