loading...
سب سے اہم طریقے جن کے ساتھ جادو کے خطرہ سے اسکے وقوع سے پہلے بچاؤ کیا جاسکتا ہے، وہاذکار شرعیہ اور دعائیں مسنونہ ہیں۔ان میں سے بعض اذکار ذیل میں ذکر کئے جاتے ہیں۔1۔ہر فرضی نماز سے سلام پھیرنے کے بعد ذکر واذکار جو کہ احادیث میں وارد ہیں کرنے کے بعد آیۃ الکرسی کا پڑھنا
۔2۔اور ایسے ہی رات کو سوتے وقت آیۃالکرسی پڑھنا۔ اور یہ آیۃ الکرسی قرآن مجید میں سب سے عظیم آیت ہے اور وہ اللہ تعالی کا یہ ارشاد ہے۔﴿اللَّهُ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ الحَىُّ القَيّومُۚلا تَأخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَومٌۚلَهُ ما فِى السَّمـٰو ٰتِ وَما فِى الأَر ضِۗمَن ذَا الَّذى يَشفَعُ عِندَهُ إِلّا بِإِذنِهِۚيَعلَمُ ما بَينَ أَيديهِم وَما خَلفَهُمۖوَلا يُحيطونَ بِشَىءٍ مِن عِلمِهِ إِلّابِما شاءَۚوَسِعَ كُر سِيُّهُ السَّمـٰو ٰتِ وَالأَر ضَۖوَلا يَـٔودُهُ حِفظُهُماۚوَهُوَ العَلِىُّ العَظيمُ٢٥٥﴾....
. سورة البقرة"اللہ تعالی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے جسے نہ تو اونگھ آئے اور نہ ہی نیند آسمان وزمین میں تمام چیزیں اسی کی ملکیت ہیں کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کر سکے وہ جو ان کے سامنے ہے اور جو انکے پیچھے ہے اس کے علم میں ہے
وہ اسکے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی کی وسعت نے آسماننے و زمین کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالی ان کی حفاظت سے نہ تو تھکتا اور نہ ہی اکتاتا ہے اور وہ بلند اور بہت بڑا ہے
۔ ‘‘3۔ اور ایسے ہی ہر فرضی نماز کے بعد ان تین سورتیں کا پڑھنا ﴿قل هو الله احد﴾ اور ﴿قل اعوذ برب الفلق﴾ اور ﴿قل اعوذ برب الناس﴾ اور ان تینوں کو فجر کی نماز کے بعد دن کے شروع اور رات کے شروع مغرب کی نماز کے بعد تینتین مرتبہ پڑھیں
۔4۔ اور ایسے ہی سورہ البقرہ کی آخری دوآیات رات کے شروع میں پڑھیں۔ارشاد باری تعالی ہے۔﴿ءامَنَ الرَّ سولُ بِما أُنزِلَ إِلَيهِ مِن رَ بِّهِ وَالمُؤمِنونَۚكُلٌّ ءامَنَ بِاللَّهِ وَمَلـٰئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُ سُلِهِ لا نُفَرِّ قُ بَينَ أَحَدٍ مِن رُ سُلِهِۚوَقالوا سَمِعنا وَأَطَعناۖغُفر انَكَ رَ بَّنا وَإِلَيكَ المَصيرُ ٢٨٥لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًاإِلّا وُسعَهاۚلَها ما كَسَبَت وَعَلَيها مَا اكتَسَبَتۗرَ بَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأناۚرَ بَّنا وَلا تَحمِل عَلَينا إِصرً ا كَما حَمَلتَهُ عَلَى الَّذينَ مِن قَبلِناۚرَ بَّنا وَلا تُحَمِّلنا ما لا طاقَةَ لَنا بِهِۖوَاعفُ عَنّا وَاغفِر لَنا وَار حَمناۚأَنتَ مَولىٰنا فَانصُر ناعَلَى القَومِ الكـٰفِر ينَ٢٨٦﴾.
.... سورة البقرة"رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اسکی طرف اللہ تعالی کی جانب سے نازل کی گئی اور مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ تعالی اور اسکے فرشتوں اور اسکی کتابوں اور اسکے رسولوں پر ایمان لائے اس کے رسولوں میں سے کسی ایک کے درمیان ہم فرق نہیں کرتے اور انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے
۔اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو نیکی کرے وہ اسکے لئے اور جو برائی کرے وہ اس پر ہے اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوںیا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے
ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما "اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح
حدیث میں یہ ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا:’’جس نے رات میں آیۃ الکرسی پڑھی تو اللہ تعالی کی طرف سے اس پر ایک محافظ مقرر ہوجاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں آتا‘‘اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہبھی صحیح حدیث میں یہ ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا :’’جس نے رات میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں تو وہ اسے کافی ہیں‘‘اور اس کا معنی یہ ہے کہ اسے ہر بری چیز سے کافی رہیں گی۔ واللہ تعالی اعلم۔اور اللہ تعالی ہی زیادہ علم رکھنے والا ہے
۔5۔اور ایسے ہی کثرت کے ساتھ دن اور رات کو اور کسی بھی مکان میں داخل ہوتے ہوئے اور صحراء میںجاتے ہوئے اور فضاء اور سمندر میں ہر شر سے ان پورے کلمات کے ساتھ اللہ تعالی کی پناہ مانگنی چاہیے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول پر عمل کرتے ہوئے۔""جو کسی منزل پر اترا اور اس نے یہ کہا-»اعوذ بکلمات اللہ التامات من شرما خلق«"میں اللہ تعالی کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی"اسے کوئی نقصان نہیں دے گی حتی کہ وہ وہاں سے کوچ کرجائے
۔6۔ اور ایسے ہی مسلمان کو چاہئے کہ وہ دن کے شروع اور رات کے شروع میں )تین بار( یہ پڑھے :»بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمه شئ فی الارض ولا فی السماء وهو السميع العليم «اس کی ترغیب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت اور صحیح ہے اور یہ ہر پریشانی سے سلامتی کا سبب ہے۔تو تعوذات اور اذکار جادو کے شر اور دوسرے شروں سے بچاؤ کے لئے سب سے بڑے اسباب میں سے ہیں جو کہ ان پر ایمان اور صدق دل کے ساتھ ہمیشگی اور اللہتعالی بھروسہ اور اعتماد کرے گا
۔اور جادو ہوجانے کے بعد اسکی تباہی کے لئے سب سے بڑا اسلحہ ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کے سامنے گریہ زاری اوراس سے اس کے زوال اور تکلیف کے خاتمے کا سوال بھی کثرت سے ہونا چاہئے۔اور ان دعاؤں میں سے جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جادو کے مریضوں سے علاج کے سلسلہ میں ثابت ہیں ایک یہ بھی ہے اسکے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو دم کیا کرتے تھے
۔»اللهم رب الناس اذھب الباس واشفانت الشافی لا شفاء الا شفاؤک شفاءلایغاد رسقما «"اے اللہ لوگوں کے رب تکلیف دور کردے اور شفایابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے"اور ایسے ہی وہ دم جو کہ جبریل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا تھا اور وہ انکا یہ قول ہے
۔» بسم اللہ ارقیک من کل شئ یؤذیک ومن شر کل نفس او عین حاسد اللہ یشفیک بسم الله ارقیک«"میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا ہر حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں"تو اسے تکرار سےتین بار پڑھے
No comments:
Post a Comment