Like Us On Facebook Page

LightBlog

Breaking

Thursday, January 3, 2019

Symptoms of Diabetes - کیا منہ ہر وقت خشک رہتا ہے؟



کیا آپ کا منہ ہر وقت خشک رہتا ہے ؟ اگر ہاں تو یہ ایک جان لیوا مرض ذیابیطس کی علامت ہوسکتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

امریکن ڈائیبیٹس ایسوسی ایشن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ شوگر بہت زیادہ بلند رہنا منہ کو ہر وقت خشک رکھنے کا باعث بنتا ہے۔

مزید پڑھیں : ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دینے والی غذائی عادات

تھکاوٹ اور جسمانی وزن میں کمی سے ہٹ کر ہر وقت منہ خشک رہنا بھی ذیابیطس کی ایک بڑی علامت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب خون میں گلوکوز کی سطح بہت زیادہ ہوجاتی ہے تو گردے سیال کو جذب کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتے ہیں اور اسے پیشاب کی شکل میں باہر خارج کرنے لگتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے اور منہ خشک ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ منہ کا خشک ہونا غذا کے ہضم ہونے کے عمل کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ لعاب دہن غذا کے اجزاءاور دانتوں میں موجود بیکٹریا کو بھی صاف کرتا ہے جس سے مسوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر

اگر آپ کا منہ ہر وقت خشک رہتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے معائنہ کرانا چاہئے کہ ایا کس وجہ سے ہورہا ہے۔

اگر ہائی بلڈ شوگر اس کی وجہ ہے تو اس کی روک تھام مناسب غذا، ورزش اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات سے ممکن ہے جبکہ ایسی صورت میں تمباکو نوشی اور جس حد تک ہوسکے منہ سے سانس لینے سے گریز کرنا چاہئے۔

No comments:

Post a Comment