Like Us On Facebook Page

LightBlog

Breaking

Wednesday, December 12, 2018

چہرے کی جھریوں کا راتوں رات صفایا




بڑھتی عمرکی لڑکیوں کے لیے خاص ماسک
یہ واحد ماسک ہے جو ہر قسم کی جلد کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ یہ چہرے کے کھلے ہوئے مسامات کو بند کرتا ہے ساتھ ہی چہرے کی جلد کو کس دیتا ہے ۔ اس ماسک کو ہر قسم کے چہرے والی خواتین استعمال کر سکتی ہیں ۔

ملتانی مٹی کا ماسک بنانے کی ترکیب
کچی ملتانی مٹی ایک انڈے کی سفید ی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگالیں ۔ ماتھے سے لیکر گردن تک لگائیں چہرے اور گردن کا کوئی حصہ خالی نہ رہے کو شش کریں کہ آنکھیں بند ہوں اور چہرہ بالکل سپارٹ رہے جب آپ یہ محسوس کریں کہ پیسٹ خشک ہوگیا ہے اور تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔

خشک جلد کے لئے ماسک :
خشک جلد کے لیے ملتانی مٹی کو پیس کر اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی ملالیں ساتھ ہی چند قطرے روغن بادام کے ڈال کر پیسٹ بنالیں پیسٹ نرم ہونا ضروری ہے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر چہرہ دھولیں اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کا چہرہ دن بدن نکھرتا چلاجائے گا۔

چکنی جلد کے لئے ماسک :
ایک پیالی میں انڈہ توڑ کر سفیدی نکال لیں زردی الگ کردیں سفیدی میں چند قطرے لیموں کے عرق کے ملالیں پھر ٹی سپون کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ پیالی میں جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔

نارمل جلد کے لئے ماسک :
ایک حصہ خشک پاؤڈر دودھ اور ایک حصہ کچی ملتانی مٹی لے کر اس میں زیتوں کا تیل ملالیں اس طرح نرم انداز کا پیسٹ تیار ہوجائے گا۔ اب اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ انتظار کریں پھر اُتار کر منہ دھولیں نارمل جلد کے لئے بہترین ماسک ثابت ہوگا اس سے چہر ہ بشاش اور دمکنے لگتا ہے ۔


No comments:

Post a Comment