Like Us On Facebook Page

LightBlog

Breaking

Tuesday, January 8, 2019

Expensive Fish in the World - دنیا کی مہنگی ترین مچھلی



جاپان کے دارالحکومت میں دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی 31 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی۔


ٹوکیو کے مچھلی بازار میں 278 کلوگرام وزنی ’بلیو فِن‘ نامی مچھلی فروخت کے لیے لائی گئی جسے خریدنے میں لوگوں نے اتنی دلچسپی ظاہر کی کہ اس کو بولی لگا کر فروخت کیا گیا۔ مچھلی کی بولی کا آغاز ایک ہزار ڈالر سے شروع ہوا، بیوپاریوں اور گاہکوں کی طرف سے دو گھنٹے تک دام لگائے گئے جس کے بعد ایک خریدار نے اس کے 33 کروڑ 36 لاکھ ین قیمت لگائی۔

مالک نے سب سے زیادہ قیمت لگانے والے شخص کو مچھلی فروخت کی جو امریکی ڈالر کے حساب سے 31 لاکھ ڈالرز بنتے ہیں جبکہ اگر انہیں روپے میں تبدیل کیا جائے تو رقم 43 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتی ہے۔ مچھلی بازار کے انچارج ماسایوکی نے دعویٰ کیا کہ یہ اب تک دنیا میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی مچھلی ہے، اس سے قبل سن 2013 فروری میں 5 ہزار پاؤنڈ کے عوض مچھلی فروخت کی گئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ مچھلی جاپان کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے خریدی، اب وہ اس کا گوشت اپنے ہوٹل میں پکائے جانے والے کھانوں میں استعمال کرے گا۔

ہوٹل مالک کیوشی کیمور کا کہنا تھا کہ اُن کی نظر میں اس مچھلی کی قیمت بہت زیادہ 60 لاکھ ین تھی مگر بولی لگانے کے عمل کے دوران انہوں نے طے کیا کہ اب یہ مچھلی میں ہی خریدوں گا۔

1 comment: